بالی وڈ کے اداکار انیل کپور معروف فلم میکر سریندر کپور کے بیٹے ہیں ، اور سریندر کپور راج کپور کے والد پرتھوی راج کپور کے کزن تھے، کہا جا تا ہے کہ جب سریندر کپور کام کاج کی غرض سے ممبئی شفٹ ہوئے تو ان کے حالات بہت خراب تھے ان کے پاس رہنے کا جگہ نہ تھی نہ ہی اتنے پیسے تھے کہ کرایہ ادا کر سکیں، لہذا سریندر کپور کو ان کے کزن پرتھوی راج کپور نے پناہ دی. پرتھوی راج کپور نے ان کو اپنے گھر کے گیراج میں
رکھا اور وہ وہاں تب تک رہے جب تک کہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں آ گئے کہ وہ کسی فلیٹ میںشفٹ نہ ہوجائیں پھر ایک وقت ایسا آیا کہ ان کے پاس تھوڑے پیسے آئے تو انہوں نے مڈل کلاس علاقے میں ایک فلیٹ لیا اور وہاں پر شفٹ ہوئے. یاد رہے کہ سریندر کپور اور پرتھوی راج کپور نے اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر بالی وڈ میں ایسا نام اور مقام بنایا کہ جسے آج تک یاد رکھا جاتا ہے اور انکی نسلیں آج بھی بالی وڈ پر راج کررہی ہیں.