بالی وڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدن راگھو چڈھا کی لو سٹوری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے. دونوں اسی سال شادی کرنے جا رہے ہیں اور دونوں ہی اس رشتے کو لیکر کافی خوش ہیں. راگھو چڈھا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں پریتنی چوپڑا کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ پرینیتی سے میری پہلی ملاقات طلسماتی تھی۔ہم جیسے بھی ملے، وہ بہت طلسماتی تھا اور ملاقات کا بہت مناسب طریقہ تھا۔ راگھو نے کہا کہ میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے پرینیتی کو میری زندگی میں بھیجا، یہ میرے لیے بہت بڑی رحمت ہے اور میں اس کا جیون ساتھی بننے پر بے انتہا خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ”پرینیتی ہر کام بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہیں ان کو ہر معاملے کی سمجھ بوجھ ہے” . مجھے خوشی ہے کہ وہ ہر سیچوایشن کو بہت ہی پرسکون طریقے سےہینڈل کرتی ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ پریتنی سے بہتر میرے لئے کوئی چوائس ہو نہیں سکتی تھی . انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ لوگ میری اور پرینیتی کی شادی کا انتظار کررہے ہیں ، جتنے وہ خوش ہیں ان سے کہیں زیادہ میںپرینتی کو پا کر خوش ہوں.