لاہور : سرسبز پاکستان اب ہر کسی کو اس پر کاربند ہونا پڑے گا،پاکستان سب کا ہے اسے سرسبز بنانا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے. اطلاعات کے مطابق پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمز نے بڑے پیمانے پر شجرکاری شروع کردی ، اطلاعات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف میٹرو پولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمز بشریٰ نصیر نے پودے لگائے، سکیم میں 25 ہزار درخت پہلے سے موجود ہیں جبکہ رواں سیزن میں 5 ہزار مزید نئے درخت لگائے جائیں گے،
ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ پرائیویٹ ہاﺅ سنگ سکیمز نے لاہور ڈویژن کی حدود میں واقع تمام منظور شدہ رہائشی سکیموں کو ان کے رقبے کے مطابق کم از کم 2 ہزار سے 20 ہزار تک نئے درخت لگانے کا ٹاسک دے دیا۔ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق حالیہ سکیم میں ایک اربن فاریسٹ بھی بنایا گیا ہے جس میں مزید شجر کاری کی جا رہی ہے۔ ایل ڈی اے کی طرف سے ان سکیموں میں پودوں کی اونچائی 6 فٹ سے کم نہ ہو، ایل ڈی اے نے ان سکیموں کی طرف سے شجر کاری یقینی بنانے اور اس کام کی نگرانی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں