پرائیویٹ سکولوں میں اضافی فیس، عدالت نے کیا جواب طلب

0
41
lahore highcourt

پرائیویٹ سکولوں میں اضافی فیس، عدالت نے کیا جواب طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرائیویٹ سکولوں میں اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے پنجاب حکومت سے والدین کے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی

سٹس ساجد محمود سیٹھی نے والدین کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت کے روبرو والدین کیجانب سے فیسیوں میں اضافے سے متعلق اعتراضات جمع کروا دئیے گیے.

درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اضافی فیسیں وصول کی جا رہی ہیں، اضافی فیسیں ادا نہ کرنے والے بچوں کو پریشان کیا جا رہا ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بھی عدالتی احکامات پر عمل کرنے کے معاملے خاموش تماشائی بنی ہوئی،

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے مترادف ہے، اضافی فیسیں وصول کرنے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے،

Leave a reply