خود کوامن کا سفیر کہنے اور دنیا بھر میں امن کا پیغام پھیلانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاک بھارت معاملے پر ایک بار پھر یوٹرن لیا ہے-
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے دوغلے رویئے کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب ’ان فنشڈ‘ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پر بات کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات میں بہتری آئے گی۔
بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے نامہ نگار ہارون رشید نے حال ہی میں پریانکا چوپڑا کا انٹرویو لیا اور اس انٹر ویو کے آنے والے پوڈ کاسٹ کا ایک ٹیزر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیا۔
بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے نامہ نگار کے اس ٹیزر پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے ہارون رشید سے سوال کیا، کیا آپ نے پریانکاچوپڑا سے بالا کوٹ واقعے سے متعلق سوال پوچھا؟
اس سوال کے جواب میں ہارون رشید نے جواب دیا پریانکا نے اپنی کتاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہم آہنگی پر بات کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات میں بہتری آئے گی۔
پریانکا نے اپنی کتاب میں بتایا کہ کس طرح پاکستانی برٹش ایئرویز کے ایک ایجنٹ نے ان کے والدین کو فلائیٹ پر سیٹ دی جب انہیں اس کی سخت ضرورت تھی امید ہے دونوں ممالک ہمیشہ اس طرح گرم جوشی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔
ہارون رشید نے مزید لکھا کہ اگر آپ اس بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں کہ میں نے پریانکا کی خاموشی کے بارے میں سوال پوچھا ہے یا نہیں تو آپ کو پورا انٹرویو دیکھنا پڑے گا جو اگلے ہفتے آئے گا۔
جبکہ کچھ صارفین نے پریانکا کی کشمیر اور بھارتی کسانوں کے احتجاج پر خاموشی پر سوال اٹھایا ہارون رشید نے کہا کہ آپ دیکھیں پریانکا نے اس بارے ٹوئٹ کی ہے-
ایک صارف نے لکھا کہ پریانکا کے لئے اپنی چیریٹی کا کام زیادہ ضروری ہے ٹھیک ہے جی لیکن اس وات اس کا جنون کہاں گیا جب کشمیری اور بھارتی کسان مدد کے لئے پُکار رہے ہیں-
Jai Hind #IndianArmedForces 🇮🇳 🙏🏽
— PRIYANKA (@priyankachopra) February 26, 2019
اس سے قبل ہارون راشدکی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا کے لیے انٹرویو کی جھلکیاں بھی شیئر کی گئیں۔
انٹرویو میں پریانکا نے جنوبی ایشیائی باشندوں کے لیے ہالی وڈ میں مواقعوں کی کمی اور اپنی زندگی میں انسان دوست کاموں کی اہمیت سے متعلق گفتگو کی ہے۔
واضح رہے کہ خود کوامن کا سفیر کہنے والی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے دو سال قبل 26 فروری 2019 کو بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود بالاکوٹ میں جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو نا صرف سراہا تھا بلکہ بڑھ چڑھ کرجنگ کی حمایت بھی کی تھی۔ جس پر لاس اینجلس میں ہونے والے ایک بیوٹی ایونٹ میں عائشہ ملک نامی پاکستانی خاتون نے پریانکا چوپڑا کو امن کی سفیر ہونے کے باوجود پاکستان کے خلاف جوہری جنگ کی حوصلہ افزائی کرنے پر ’منافق‘ قرار دیا تھا۔
Priyanka Chopra tweeted during a time when we were this 👌🏽 close to sending nukes to one another. Instead of advocating for peace she tweeted in support of the Indian army pic.twitter.com/LhbMkOW59v
— Ayesha Malik (@Spishaa) August 11, 2019
خاتون نے پریانکا چوپڑا کو سب کے سامنے آئینہ دکھاتے ہوئے کہا تھا ایسا بہت ہی کم ہوا ہے کہ آپ نے امن اور انسانیت کی بات کی ہو۔ کیونکہ ایک پڑوسی پاکستانی ہونے کے ناطے میں جانتی ہوں کہ آپ ایک ’منافق‘ ہیں۔
خاتون نے کہا تھا کہ آپ نے ٹوئٹ کی اور اس میں اپنی آرمی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
تاہم پریانکا چوپڑا نے جب تقریب میں اپنی بے عزتی ہوتے دیکھی تو اور کچھ تو کر نہیں سکیں خاتون کو خاموش کروادیاتھا اور تقریب انتظامیہ نے خاتون کے ہاتھ سے زبردستی مائیک چھین لیا تھا۔