پریانکا چوپڑا اپنی بیٹی کی وجہ سے رہتی ہیں پریشان لیکن کیوں؟‌

بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری بیٹی کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی ، اور جب وہ پیدا ہوئی تو اس کی طبیعت خاصی خراب تھی. میں بہت ڈرتی تھی ، مجھے اس کو سنبھالنا بھی نہیں آتا تھا. میں نے اس کو کئی بار کھونے کا ڈر محسوس کیا . پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو لیکر اکثر پریشان رہتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اس کی پرورش اور خیال رکھنے میں کوئی کمی نہ چھوڑوں . انہوں نے کہا کہ میری بیٹی زندگی میں جو کرنا چاہے میں اسکو کرنے کی اجازت دوں گی . پریانکا چوپڑا نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش

کے بعد میں نے محسوس کیا کہ اولاد کتنی بڑی نعمت ہوتی ہے. میں اپنی بیٹی کو اپنے ساتھ ساتھ رکھتی ہو، اور اسکو اگنور نہیں کرتی. انہوں نے کہا کہ میرا شوہر نک جونس بھی بیٹی کا بہت خیال رکھتے ہیں . ہم دونوں کو اپنی بیٹی سے بے حد محبت ہے . یاد رہے کہ نک جانس اور پریانکا چوپڑا نے محبت کی شادی کی اور دونوں کی ایک بیٹی ہے اور دونوں امریکہ میں رہتے ہیں لیکن بھارت میں کام کی غرض سے آتے جاتے رہتے ہیں.

Comments are closed.