پریانکا چوپڑا نے اپنی قابلیت پر سوال اٹھانے والے صحافی کا منہ بند کردیا
معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی قابلیت پر سوال اٹھانے والے صحافی کا منہ بند کردیا۔
باغی ٹی وی : غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی صحافی پیٹر فورڈ نے پریانکا چوپڑا اور اُن کے امریکی شوہر نِک جونس کو آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کرنے کے لیے منتخب کرنے پر آسکر اکیڈمی پر تنقید کی ہے۔
رپورٹر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ وہ ان دونوں کی بے عزتی نہیں کر رہے لیکن انہیں نہیں لگتا کہ ان دونوں نے فلموں کے لیے اتنا کام کیا ہے کہ انہیں نامزدگیوں کے اعلان کے لیے منتخب کیا جائے۔
Would love your thoughts on what qualifies someone. Here are my 60+ film credentials for your adept consideration @mrpford https://t.co/8TY2sw1dKb pic.twitter.com/T8DnQbtXZG
— PRIYANKA (@priyankachopra) March 16, 2021
جس کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے اپنے فلمی سفر کے کوائف شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ پیٹر فورڈ کے خیالات کی قدر کرتی ہیں پیٹر فورڈ کی ماہرانہ غور و فکر کے لیے وہ یہاں اپنی 60 سے بھی زیادہ فلمیں شیئر کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی رپورٹر ٹوئٹ پر اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جس پر اُن کی ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی گئی ہے-
خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جانس نے بھر پور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ دونوں 15 مارچ کو منعقد کیے جانے والے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر ایوارڈ میں 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کریں گی۔