ہم میاں بیوی ایکدوسرے کو سکھاتے ہیں پریانکا چوپڑا

priyanka chopra

بالی وڈ سے شہرت پا کر ہالی وڈ تک جانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا رہتی ہیں ہر وقت خبروں میں ان کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے. جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ میں اپنے شوہر سے دس سال بڑی ہوں، میرا شوہر بہت اچھے سے ہندی نہیں سمجھتا ، میں اسکو چیزیں سکھاتی بتاتی رہتی ہوں، جبکہ مجھے جو چیزیں نہیں پتہ وہ مجھے بتاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم میاں بیوی ایک دوسرے کو سکھاتے رہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے ٹک ٹاک کے استعمال کے حوالے سے بہت زیادہ گائیڈ کیا ہے اور میں نے ان کو بتایا ہے کہ کامیابی اور کامیاب کیرئیر کیا ہوتا ہے اور کیسے بنتا ہے.

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میرے شوہر نے کبھی مجھ سے اداکاری چھوڑنے کا نہیں کہا اور نہ ہی کبھی مجھ سے بحث مباحثہ کیا ہے. یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا بالی وڈ میں‌کام کرنے کے تجربے کو کچھ یوں بیان کر چکی ہیں” مجھے کالی کہا جاتا تھا ، مجھے کہا جاتا تھا میں خوبصورت نہیں ہوں، اچھی اداکارہ نہیں بن سکتی ” بالی وڈ نے میرے ساتھ بہت بد سلوکی کی. واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا آج کل ہالی وڈ کے افق پر چھائی ہوئی ہیں.

یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

Comments are closed.