مزید دیکھیں

مقبول

8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے 20 سال بعد دو افراد کی لاشیں برآمد

پاکستان کے شمالی علاقوں میں 8 اکتوبر 2005 کو...

آئی ایم ایف سے جائزہ مذاکرات ، پاکستان کی طرف سے تجاویز پیش

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے...

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن...

وزارت داخلہ میں کرپشن الزامات،سیکشن افسر کی واپسی

اسلام آباد: وزارت داخلہ و انسداد منشیات نے سنگین...

پریانکا کو برفی کا رول دیکر انوراگ کشپ نے یہ کیوں کہا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے؟

بالی ودڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کہتی ہیں کہ مجھے فلم برفی کا کردار آفر کرنے کےلئے انوراگ کشپ میرے گھر پر آئے ، میں تیار ہوئی تھی میں نے گائون پہن رکھا تھا مجھے دیکھ کر انوراگ نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی تم میں تو بہت گلمیر ہے تم تو برفی کا کردار کر ہی نہیں سکتی . میں کیسے لوگوں کو تمہارا گلیمر بھلا سکتا ہوں، سوری میں تم سے برفی کے لئے ایگریمنٹ نہیں کر سکتا. میں نے انوراگ سے کہا کہ میں کر سکتی ہوں مجھے یقین ہے آپ یقین تو کریں اس کے بعد انہوں نے کردار دیا کروایا تو بہت متاثر ہوئے. پریانکا چوپڑہ مزید کہتی ہیں کہ میں نے اکشے کمار سے نظم و ضبط سیکھا ہے ، ان کو دیکھ کر میں نے عادت بنا لی کہ اگر ڈائریکٹر نے مجھے 12 گھنٹے کے پیسے دئیے ہیں تو وہ چاہے

سیٹ پر مجھے بٹھائے یا کام کروائے میں مائنڈ نہیں‌کروں گی، امیتابھ بچن سے میں نے یہ سیکھا کہ خود پر یقین رکھو حالات کیسے بھی ہوں. پریانکا چوپڑا نے کہا کہ شروع میں جب انڈسٹری میں آئی سیٹس پر جاتی تو بہت نروس رہتی تھی. کسی سے بات نہیں کرتی تھی جو لائنز ملتی تھی بس بول دیتی تھی لیکن اعتراض فلم کے بعد مجھے لگا کہ میں خود سے بھی ایکٹنگ میں ایکسپریشنز لا سکتی ہوں اور میں لیکر آئی اور میری اداکاری کو بہت سراہا بھی گیا.