بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے کئی انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کے ساتھ شروع شروع میں بالی وڈ میں بہت برا سلوک کیا گیا. گہری رنگت کی وجہ سے اسے اچھے کردار نہ دئیے جاتے یا عموما تو نظر انداز کر دیا جاتا کہا جا تا کہ اسکی رنگت گہری ہے اسکو اداکاری نہیں آتی یہ خوبصورت نہیں ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک بار پھر انہوں نے کر دی ہے شکایات کی بھرمار ، ان کا کہنا ہے کہ مجھے بالی وڈ میں دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا تھا حالانکہ میں دن رات محنت کررہی تھی اور میری فلمیں بھی اچھی چل رہی تھیں لیکن پتہ نہیں کیا وجہ تھی کہ مجھے
اچھی اور عوام کی پسندیدہ اداکارہ ماننے میں کیا دقت تھی جو بالی وڈوالوں کو پیش آرہی تھی .انہوں نے کہا کہ میں بالی وڈکے ساتھ ہالی وڈ بھی ٹرائی کیا وہاں میرے ٹیلنٹ کو جب سراہا گیا تو بالی وڈ کے رویے میں پھر میرے حوالے سے تھوڑی سی تبدیلی آئی. جب میں نے دیکھا کہ بالی وڈ کی بجائے ہالی وڈ میںمجھے زیادہ سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے تو میں نے امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا. انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوا لیکن میرا آج بھی دل بالی وڈ کے ساتھ دھڑکتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بالی وڈ کی گندی سیاست سے بھی اکتا چکی تھی.