بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے حال ہی میں کسی صحافی نے پوچھا کہ ہندوستان میں بے انتہا کامیابی حاصل کی، لیکن ہالی وڈ میں کیوں نہیں گئے؟‌تو شاہ رخ خان نے کہا کہ میں یہاں‌یعنی ہندوستان میں ہی کمفرٹیبل ہوں مجھے ہالی وڈ جانے کی ضرورت نہیں. شاہ رخ خان کے اس جواب کے بعد پریانکا چوپڑا نے رد عمل میں کہا کہ میں نے اپنے ملک میں بہت کامیابی ھاصل کی اور اس کامیابی کا بوجھ میں دوسرے ملکوں میں اٹھائے نہیں پھرتی. میں دوسرے ملکوں میں کام بھی کرتی ہوں ، اور آڈینشز دینے کےلئے بھی تیار رہتی ہوں، آڈیشن دینے سے میری انا کو بالکل بھی

ٹھیس نہیں لگتی. انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ میں‌ کام کرنے کا میرا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. اور مجھے جب جب جہاں جہاں اچھے سکرپٹ ملیں گے میں‌ ضرور کروں گی. انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خآن کے سوچنے کا اپنا انداز ہے لیکن میرا اس معاملے میں سوچنے کا انداز زرا مختلف ہے. یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی اپنی پہچان بنائی ہے. پریانکا بہت ساری فلموں میں‌ اہم کردار ادا کر چکی ہیں.

Shares: