پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلتر، قومی اسکی چیمپیئن شپ 2022 کی تقریب تقسیم انعامات

0
39

پی اے ایف ا سکی ریزورٹ نلتر میں 29ویں قومی اسکی چیمپیئن شپ 2022 کی تقریب تقسیم انعامات

29ویں قومی اسکی چیمپیئن شپ2022 کی تقریب تقسیم انعامات آج پی اےایف اسکی ریزورٹ نلترمیں منعقد کی گئی۔ ایئر مارشل مغیث افضل چیئرمین پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پاکستان میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کے لئے پاک فضائیہ اور ونٹراسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ان ایونٹس کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین کو مبارکباد دی۔

مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے 29 ویں قومی اسکی چیمپیئن شپ2022 کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ جائنٹ سلالم کیٹیگری میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے زاہد عباس، میر نواز اور وقاص اعظم کو بالترتیب سونے، چاندی اور کانسی کےتمغوں سے نوازا گیا۔ 5ویں اسنو بورڈ چیمپیئن شپ 2022 میں گلگت بلتستان ونٹر ایسوسی ایشن کےخالد حسین نےسونے کا تمغہ جیتا جبکہ گلگت بلتستان کے زاہد عباس چاندی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے اور ہندوکش کے علی حسنین نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

قبل ازیں ایئر وائس مارشل عمران ماجد، ایئر آفیسر کمانڈنگ، فیڈرل ایئر کمانڈ نے کہا کہ پاک فضائیہ پاکستان میں نہ صرف اسکیئنگ کو فروغ دینے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے بلکہ ابھرتے ہوئے اسکئیرز کو بین الاقوامی سرمائی مقابلوں میں شرکت کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔

Leave a reply