لاہور:پنجاب یونیورسٹی میں تبدیلی کی ہواچلنے لگی ،اطلاعات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو پنجاب یونیورسٹی میں ڈین تعینات کرنے کے احکامات جاری، ڈاکٹر خالد محمود کو فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں تین سال کیلئے ڈین تعینات کیا گیا ہے۔

بال بن گئے وبال جان ، بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ

پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ڈاکٹر خالد محمود کو ڈین تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے وہ اس وقت پنجاب یونیورسٹی شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے چیئرمین کے عہدے پر بھی تعینات ہیں۔

پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

پروفیسر ڈاکٹرخالد نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا امریکا سے پوسٹ ڈاکٹریٹ، پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود کی نگرانی میں نو پی ایچ ڈی اور بیس ایم فل سکالرز نے اپنی ڈگریاں مکمل کی ہیں۔

پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

Shares: