یمن میں ملٹری کیمپ کی مسجد پر میزائل حملے 75فوجی جاں بحق 45 سے زائد زخمی ،حملہ حوثی باغیوں نے کیا

0
35

صنعاء: حوثی باغیوں نے سعودی اتحاد کی افواج پر حملہ 75 سے فوجی جاں بحق 45 سے زائد زخمی ،اطلاعات کےمطابق یمن میں ملٹری کیمپ پر میزائل حملے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 75 ہو گئی ہے جب کہ 45سے زائد زخمی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے صوبے مارب میں قائم ملٹری ٹریننگ کیمپ کی مسجد پر اس وقت میزائل داغے گئے جب بڑی تعداد میں فوجی نماز ادا کر رہے تھے۔تاحال حملے کی زمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے حکومتی افواج کو نشانہ بنایا ہے جو کہ سعودی اتحاد کی حمایت یافتہ ہیں۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ دارالحکومت صنعاء سے 170 کلو میٹر دور واقعے ملٹری کیمپ پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 75 ہوگئی ہے اور 45 سے زائد زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے 2014 میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی جس کے ردعمل میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے 2015 میں باغیوں کے خلاف حملے شروع کیے تھے۔بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمن کی حکومت نے حملے کو بزدلانہ اور دہشتگردانہ قرار دیتے ہوئے واقعے کی سخت مزمت کی ہے۔

Leave a reply