ابھرتی ہوئی نوجوان بھارتی اداکارہ و ماڈل 25 سالہ ملہار راٹھوڑ نے انکشاف کیا ہے کہ فلمی کیریئر کے آغاز میں ایک عمر رسیدہ فلم ڈائریکٹر نے انہیں رول دینے کے بدلے میں بے لباس ہونے کو کہا

بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ادکارہ ملہار راتھوڑ نے بالی ووڈ کی حقیقت بیان کرتے ہوئے بتایاکہ کیرئیر کے ابتدا میں ان کو ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کا سامنا کر نا پڑا تھا ملہار راٹھوڑ اگرچہ ابھی تک بھارت کی بڑی اداکاراؤں میں شمار نہیں ہوتیں تاہم اب وہ شوبز و ماڈلنگ انڈسٹری کا جانا پہنچانا نام ہیں اور کئی بین الاقوامی برانڈز کے اشتہارات کا بھی حصہ ہیں

ملہار راتھوڑ نے کہا کہ جب وہ نوجوان تھیں اورشوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کی غرض سے پہلی بار ڈائیریکٹرز اور پروڈیوسرز کا سامنا کیا تو ایک 65 سالہ پروڈیوسر نے انہیں فلم میں رول دینےکے بدلے بے لباس ہونے کو کہا جس پر وہ اتنی خوفزدہ ہو گئیں تھیں کہ انہیں ایک منٹ تک تو سمجھ ہی نہیں آیا کہ اب کیا کریں

اداکارہ و ماڈل کے مطابق مذکورہ واقعے نے انہیں بہت مایوس کیا اور انہیں پہلی بار بالی وڈ میں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ یعنی کام کے بدلے جنسی تعلقات اور جنسی لذت کے کلچر کا سامنا ہوا

داکارہ نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بھارت کی پوری فلم انڈسٹری اور وہاں کے کلچر پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہوں نے فلمی کیریئر ایک ایسے دور میں شروع کیا جب دنیا بھر میں ’می ٹو مہم‘ شروع ہوئی

ملہار راٹھوڑ نے اعتراف کیا کہ ’می ٹو مہم‘ کی وجہ سے انہیں فائدہ بھی پہنچا کیوں کہ مذکورہ مہم کے تحت خواتین اپنے ساتھ ہونے والے نامناسب واقعات کو سامنے لا رہی ہیں اور ان کی بات سنی بھی جا رہی ہے

ملہار نے مزید کہا کہ اگر آپ کی شوبز میں جان پہچان نہ ہو تو اس انڈسٹری میں کیرئیر بنانا بہت مشکل بات ہے آپ کو چھوٹے چھوٹے رول ادا کر کے ہی آگے آنا پڑتا ہے

ملہار راتھوڑ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنا مستقبل بنانے کے لیے ہر قسم کی نوکری کر رکھی ہے وہ کال سینٹر میں جاب سے لے کر گفٹنگ کارپوریٹ اور مارکیٹنگ میں بھی کام کر چکی ہیں پھر وہ ممبئی آ گئیں اور 2018 میں ایک ٹی وی شو سمیت 2 فلموں میں بھی کام کیا دونوں فلموں کے علاوہ چند بھارتی ڈراموں اور شوز میں بھی کام کر چکی ہیں

وجوان اداکارہ و ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ کیوں کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں اپنا مقام بنانا تھا اس لیے شروع میں ہونے والے مسائل اور نامناسب مطالبات کی بات وہ گھر پر بھی نہیں بتاتی تھیں

ملہار راٹھوڑ کے مطابق اگر وہ شوبز انڈسٹری کے واقعات گھر پر بتاتیں تو انہیں کام نہیں کرنے دیا جاتا اور انہیں گھر پر بٹھا دیا جاتا اداکارہ نے کہا کہ اداکاری ان کا خواب تھا اور وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے اپنا خواب پورا کر لیا

عامر لیاقت کی طرف سے تنقید پر مہوش حیات کا کرارا جواب

Shares: