بھارتی فلم پروڈیوسرپراداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے پرمقدمہ درج

بھارتی-فلم-پروڈیوسرپراداکارہ-کو-زیادتی-کا-نشانہ-بنانے-پرمقدمہ-درج #Baaghi

بھارتی فلم پروڈیوسر بھوشن کمار نے مبینہ طور پر ایک اداکارہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔

باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم پروڈیوسر بھوشن کمار کے خلاف 30 سالہ اداکارہ نے جنسی زیادتی کرنے پر مقدمہ درج کرا یا ہے تاہم بھوشن کمار کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تاہم فی الحال تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ اسی بات کی تصدیق کرتے ہوئے ایک نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ، ‘بھوشن کمار ، منیجنگ ڈائریکٹر ، ٹی سیریز کے ، کے خلاف دی این نگر پولیس اسٹیشن میں 30 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزامات کے تحت 376 IPC درج کیا گیا ہے۔

تھانہ دی این نگر میں اداکارہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھوشن کمار نے اپنی کمپنی میں پروجیکٹس میں کام کرنے کا جھانسہ دیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے مقدمے میں جنسی زیادتی، دھوکا دہی اور دھمکی دینے کی دفعات شامل کی ہیں۔

ممبئی پولیس ذرائع کے مطابق ، مبینہ متاثرہ خاتون نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ بھوشن کمار نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

دوسری جانب بھوشن کمار نے ان الزامات پر خود تو کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ان کی ٹیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں اداکارہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور دشمنی پر مبنی قرار دیا ہے۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھوشن کمار پر جھوٹے الزامات عائد کیے، خاتون نے رواں سال بھوشن کمار سے ایک ویب سیریز کے لیے فنڈز کا مطالبہ کیا جسے فلم پروڈیوسر نے مسترد کردیا تھا۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ جون 2021ء میں مہاراشٹرا میں لاک ڈاؤن کی پابندی ہٹنے کے بعد خاتون اپنے ساتھوں سمیت کمپنی پر بھتے کے لیے دباؤ ڈالتی رہی، کمپنی نے یکم جولائی کو اس کے خلاف امبولی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی، کمپنی کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جو تحقیقاتی ایجنسی کو فراہم کیے جائیں گے، قانون جنگ کے لیے مشاورت جاری ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب پروڈیوسر کو اس طرح کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سال 2018 میں ، می ٹو مہم کے درمیان ، ایک گمنام ٹویٹر صارف نے بھوشن کمار پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا اور دعوی کیا تھا کہ انہیں ایک فلم سے خارج کردیا گیا کیونکہ اس نے ان کی جنسی خواہش پوری کرنے سے انکار کردیاتھا۔

جس کے بعد بھوشن کمار نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ می ٹو میم میں الزامات کو اس کی ساکھ کو خراب کرنے کے لئے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ نیوز ایجنسی کو دیئے گئے اپنے بیان میں ، بھوشن کمار نے کہا تھا، ‘میں حیرت زدہ اور غمزدہ ہوں کہ کچھ نامعلوم افراد نے مجھے می تو مہم میں گھسیٹا ہے میں نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھا ہے۔ اس ٹویٹ کا استعمال مجھے بدنام کرنے اور میری ساکھ کو بدنام کرنے کے ایک آلے کے طور پر کیا گیا ہے۔

Comments are closed.