پروڈکشن آرڈر، شاہد خاقان عباسی نے سپیکر کو لکھا ایک اور خط

0
43

شاہد خاقان عباسی نے اسپیکرکی جانبداری اورپروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے پراحتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام ارکان کے پروڈکشن آرڈرزجاری نہ ہونے پرقومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پروڈکشن‌آرڈر کے لئے ایک اور خط لکھ دیا ہے جس میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت اسپیکرپردباؤڈال رہی ہے ،اسپیکرکے منصب کی عزت وتوقیرکی حفاظت کے لئےاجلاس میں شرکت نہیں کروں گا،ارکان کی حاضری یقینی بنانےتک اجلاس میں شریک نہیں ہوں گا،

پروڈکشن آرڈر خیرات نہیں، حق ہے، خواجہ سعد رفیق

شاہد خاقان عباسی نے خط میں مزید کہا کہ اسپیکرکو4ہفتے قبل خط لکھ کرذمہ داری یاد دلائی تھی،یاد دلایاتھا قومی اسمبلی کے قیدی ارکان کی ایوان میں حاضری کویقینی بنائیں،اب تک آپ کی طرف سےکوئی جواب نہیں آیا ،صدرکےخطاب کےموقع پربھی ارکان کی شرکت کےلئےحکم جاری نہیں کیا گیا،قومی اسمبلی کےرواں اجلاس کےلئےبھی پروڈکشن آرڈرزجاری نہیں ہوئے،

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

شاہد خاقان عباسی نے خط میں سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارلیمانی روایات کی خلاف ورزی کےمرتکب ہورہے ہیں،ارکان کوایوان تک رسائی نہ دیناا متیازی رویہ ہے،ایوان کےمحافظ کے طورپرآپ جانبدارفریق نہیں بن سکتے،ایوان کی بالادستی کی حفاظت کےلئےپروڈکشن آرڈرزجاری ہونالازم ہے،

پروڈکشن آرڈر، شاہد خاقان عباسی کے خط پر سپیکر ڈٹ گئے، جوابی خط میں کیا کہا؟

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شاہد خاقان عباسی کو خط کا جواب دیا ہے، سیکرٹریٹ نے خط سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر لکھا ،شاہد خاقان عباسی کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا کہ پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر سپیکر غیر جانبدارانہ سوچ سے فیصلہ کرتے ہیں، سپیکر بحیثیت قومی اسمبلی کے کسٹودین اراکین کے حقوق کا تحفظ کرنے کے حوالے سے ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ سپیکر زیر حراست رکن کے خلاف درج شدہ کیس کی نوعیت کا بغور جائزہ لیتے ہیں۔ پروڈکشن آرڈر کا اجرا سپیکر کا صوابدیدی اختیار ہے، کوئی بھی رکن اس کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ اسمبلی کے قواعد وضوابط کے مطابق سپیکر ضروری سمجھنے پر زیر حراست رکن کو اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے۔

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

Leave a reply