پروڈکشن ذہن میں ہے جبکہ دل سے پرڈیوسر ہوں ارجن کپور

ارجن کپور بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں اور وہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی کی وجہ سے بہت زیادہ خبروں میں رہتے ہیں۔ارجن کپور نے اپنی اداکاری کا آغاز 2012 میں فلم ” عشق زادے” سے کیا ، انکی یہ فلم کافی کامیاب رہی اس کے لئے ارجن کو کئی ایوارڈز بھی ملے۔ انہوں نے محنت اور لگن سے کامیابی کے ساتھ بالی وڈ میں اپنی ایک جگہ بنائی ہے. حال ہی میں ارجن نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ کسی وقت میں جا کر وہ فلم کو پرڈیوس اور ڈائریکٹ کریں گے. انہوں نے کہا کہ پروڈکشن ان کے ذہن میں ہے اور وہ دل سے پروڈیوسر ہیں اور وہ فلم سازی پر 360 ڈگری کا نقطہ نظر رکھنا چاہتے ہیں۔ ارجن نے مزید کہا کہ زیادہ تر اداکار ڈائریکٹر کے اداکار ہیں، لیکن وہ ایک پروڈیوسر

کے اداکار ہیں اور اس چیز کا انہیں بہت زیادہ فائدہ بھی ملتا ہے. انہوں نے کہا کہ وہ ڈائریکشن کے میدان میں آئیں گے ضرور لیکن انہیں‌کوئی جلدی نہیں ہے ابھی فی الحال وہ اپنے اداکاری کے کیرئیر پر توجہ دے رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے لئے کام کرتا ہوں وہ مجھے دیکھنے کےلئے ٹکٹ خرید کر اگر سینما جاتے ہیں تو پھر میں ان کی اس محبت کا مقروض ہوں اور مجھے بہت زیادہ محنت کرنی چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کو اداکاری کے مواقع میسر آرہے ہیں.

Comments are closed.