ملتان : انا للہ وانا الیہ راجعون:نشتر میڈیکل کالج کے ہیڈ آف اناٹومی پروفیسر ڈاکٹر منصور علی خان روڈ حادثے میں وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی شب نشتر میڈیکل کالج کے ہیڈ آف اناٹومی پروفیسر ڈاکٹر منصور علی خان سکھر کے قریب ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے ہیں ،
ڈاکٹر صاحب خدمت انسانیت میں مصروف عمل ڈاکٹروں کی معروف تنظیم مسلم میڈیکل مشن کے بانی ممبر اور جنرل سیکرٹری تھے، ملک کے طول و عرض میں قدرتی آفات کے دوران سینکڑوں میڈیکل مشنز میں ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کیا، آپ کی دین سے محبت اور کوشش و کاوشیں لائق تحسین تھیں اور اپنے بچوں کی تربیت بھی اسی نہج پر کی۔
دس سال قبل شعبہ طلبا نے جب ملک کے طول و عرض کے تعلیمی اداروں میں فرسٹ ایڈ کورسز پلان کیے جن میں چند سالوں میں ہی لاکھوں طلباء کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی ان ٹرینر طلباء کی ٹریننگ کا سہرا آپکو جاتا ہے، تین روزہ ورکشاپ میں ڈاکٹر منصور اور انکی ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کا ملا جسکا نتیجہ اوپر شئر کیا ہے۔ انکے جانے سے انسانیت کی بے لوث خدمت میں بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے ، جسے انکے شاگرد یقیناً پر کریں گے، اللہ تعالیٰ انکی حسنات کو قبول فرمائے ، درجات بلند اور مغفرت فرمائے، آمین