پروفیسر محمد ابراہیم بھٹی کا اڈہ کچی پکی میں درس قران سے خطاب

مظفرگڑھ کے نواحی علاقے اڈہ کچی پکی میں درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما اور معروف عالم دین پروفیسر محمد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ الله تعالیٰ نے ہمیں دنیا میں کچھ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے اس لیے ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیک اعمال کرنے چائیں ۔

اس سے پہلے کہ پانی سر سے گزر جائے اور الله تعالیٰ ہم سے دیا ہوا موقع واپس لے لے انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے چاند حوالے سے پیدا ہونے والی صورت حال افسوس ناک ہے ہمیں روئیت حلال کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے ایک ہی روز عید منانی چاہئے تھی اس موقع پر ضیا الحق بھٹی نے کہا کہ ہم روئیت کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں

Comments are closed.