پرتھ : آسٹریلیا میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا بہت بڑا پروگرام ، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی
پرتھ : آسٹریلیا میں تمام مذاہب کے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کشمیریوں کے حق میں بہت بڑا مظاہرہ کیا ، اطلاعات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے سکھوں، عیسائیوں ، مسلمانوں سمیت کئی دیگر کمیونٹیز نے اس مظاہرے میں شرکت کی ، پرتھ سے کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی کے مطابق اس مظاہرے میں کم وبیش 4 سو سے زائد افراد نے شرکت کرکے کشمیریوں کے حق میں تقریریں بھی کیں اور بھارتی افواج کی کشمیریوں پر مظالم کی مذمت بھی کی
باغی ٹی وی کے مطابق اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کشمیر یو تھ الائنس کے صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے بتایا کہ پرتھ میں ہونے والے اس اجتماع میں لوگ شدید بارش کے باوجو پہنچے ، اور پھر وہاں آخری وقت تک موجود رہے ، باغی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم ، قابض اور مکار بھارت نے 28 دن سے کشمیر کو لاک ڈاون کررکھاہے ، بچے بلک رہے ہیں کھانے کو ملتا کچھ نہیں مائیں اپنے بچوں کو پانی میں چینی ملاکر یہ پانی پلا کر گزارہ کررہی ہیں۔
مجاہد گیلانی نے کہا کہ ہسپتالوں میں زخمی شہید ہورہے ہیں کیوں کہ ہسپتالوں میں ادویات نہیں، بچوں کو پیلٹ سے مارا جارہا ہے ، خواتین کی عزتیں تار تار کی جارہی ہیں، بھارت کی دہشت گردی اس حد تک بڑھ گئی کہ ہندووں کے علاوہ دیگر اقوام سکھ اور عیسائی بھی نشانے پر ہیں ،یہ وقت ہے کشمیریوں کے نکلنے کا ۔ اگر آج نہ نکلے تو پھر کشمیریوں کو کوئی بھارتی مظالم سے نہیں بچاسکتا ، وقت ہے کشمیر اور کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنے کا