لاہور:معروف سماجی کارکن مسرت مصباح کے والد محترم قضائے الٰہی سے وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق معروف سماجی کارکن اورمعاشرے میں بے بس اورمظلوم خواتین کی آوازبننے والی ڈپلیکس سیلون کی سرپرست مسرت مصباح کے والد محترم آج ابھی تھوڑی دیرپہلے قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں
مسرت مصباح کے والد محترم کی وفات کی خبردیتے ہوئے معروف صحافی مبشرلقمان نے گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کے دلوں کی آوازمحترمہ مسرت مصباح کے والد گرامی وفات پاگئے ہیں
اپنے ٹویٹ پیغام میں مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ اللہ رحیم وکریم سے دع کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مسرت مصباح کے والد محترم کے تمام صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کرکے ان کوجنت الفردوس میں داخل فرمائیں
Very sad news. Our friend Massart Misbah (Depilex Salons) lost her father this morning. May Allah grant the departed soul highest place in jannat and give courage to the family to bear this irreparable loss. He was indeed a great human being and a Rock for all family and friends
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) April 27, 2021
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ مسرت مصباح کے والد محترم کی وفات پروہ خاندان کے لیے یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خاندان کوان کی وفات پرصبرجمیل عطا فرمائیں
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم خاندان اوردوست احباب سمیت سب کے بہت پیارے تھے وہ واقعی ایک عظیم انسان اور تمام کنبہ اور دوستوں کے لئے ایک چٹان کی حیثیت رکھتے تھے








