لاہور:کہیں قادیانی سپانسر تو کہیں شراب بنانے والی کپمنیوں کی مشہوری ، ٹی وی چینلزرمضان المبارک کی آڑ میں گھنونے کھیل کھیلنے لگے،باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت ملک میں اسلام مخالف نظریات اورعقائد کو جس طرح بڑے بڑے ٹی وی چینلز پروموٹ کررہے ہیں اس کی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی ، کہیں قادیانیوںکو سپورٹ کیا جارہا ہے تو کہیں شراب کی کمپنیوںکو پروموٹ کیاجارہا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف ٹی وی چینل "بول” نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں "رمضان میں بول” میں شراب کی بہت بڑی کپمنی کا لوگو لگا کر اس کپمنی کوپروموٹ کرنے میں اپنا بھرپورکردار ادا کیا ہے،
https://twitter.com/SheikhRafiqUsm8/status/1262830856063848454
ذرائع کےمطابق بول ٹی وی کے رمضان کے لیے خصوصی پروگرام "رمضان میں بول” کے پروڈیوسرنے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ چینل نے واقعی ایک شراب کی کمپنی کے لوگو کو استعمال کیا ہے ، ساتھ فہیم خان نے کہا ہےکہ وہ اس بات پرمعافی چاہتے ہیں اورکوشش کریںگے کہ آئندہ ایسے نہ ہو
دوسری طرف سوشل میڈیا پرصارفین کا کہنا ہےکہ یہ ایک ڈرامے بازی ہے یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ یہ سب کچھ غلطی سے ہوا ہے ، جو کمپنیاں اپنا اشتہارچلوا رہی ہیں انہوںنے کروڑوں روپے چینل کو دیئے ہوں گے اس لیے یہ لوگوں کے ایمان کےساتھ مزاق کا ایسا بہانہ ہےکہ جسے بڑے شاطرانہ انداز سے استعمال کیا گیا ہے ، ان ٹی وی چینلز پرپابندی لگنی چاہیے