ڈی آئی خان : محکمہ تعلیم میں پڑھے لکھے 23 کلاس فور ملازمین کو اپ گریڈ کر کے کلرک کے عہدوں پر ترقی

باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان ( احمد نواز مغل )صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کاتاریخ میں پہلی مرتبہ احسن اقدام،محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پڑھے لکھے 23کلاس فور ملازمین کو اپ گریڈ کر کے کلرک کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی،ایجوکیشن آفس میں منعقد ہ تقریب میں سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور نے اپ گریڈ ہونے والے خوش نصیب کلاس فور ملازمین میں آرڈر تقسیم کردیے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پڑھے لکھے 23 کلاس فور ملازمین کو اپ گریڈ کر کے کلرک کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ایجوکیشن آفس میں منعقد ہ تقریب میں سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ نے اپ گریڈ ہونے والے خوش نصیب کلاس فور ملامین میں آڈر تقسیم کیے۔محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اپ گریڈ ہونے والے 23کلرکس نے پروموشن آڈر ملنے پرسابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پوراورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ کاخصوصی شکریہ اداکیا ۔ اس موقع پرکریم نوازبلوچ ودیگربھی موجودتھے۔

Comments are closed.