بیوروکریسی میں گریڈ 20 میں اور گریڈ 21 میں ترقیوں کا معاملہ، بورڈ 4 جنوری سے 6 جنوری کے درمیان ہو گا، پہلے روز پی ایس پی، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، سیکرٹیریٹ، انفارمیشن گروپ کی ترقیاں زیر غور ہیں ، دوسرے روز کسٹم، ان لینڈ ریوینو ایم ائی ایس، فارن، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاوئنٹس ، ریلوے، پوسٹل سروس، کامرس شامل ہیں
پولیس سروس گریڈ 21 میں ترقی کے لیے 20 ڈی آئی جیز پینل میں موجود ہیں ، پولیس سروس گریڈ 20 میں ترقی کے لیے 47 ایس ایس پیز پینل میں موجود ہیں ، صوبائی چیف سیکرٹریز، آئی جیز پولیس سنٹرل سلیکشن بورڈ کا حصہ ہونگے
بورڈ کی صدارت چئیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن زاہد سعید کریں گے








