قاسم علی مرید اور عروہ حسین کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم ٹچ بٹن کی گزشتہ کئی روز سے پرومشنز چل رہی تھیں ریلیز سے دو دن پہلے لاہور میں گزشتہ شب اسکا پریمئیر کیا گیا. اس پریمئیر میںفرحان سعید ، عروہ حسین اور ایمان علی و دیگر نے شرکت کی لیکن فیروز خان غائب دکھائی دئیے. توقع کی جا رہی تھی کہ فیروز خان پریمئیر میں شریک ہوں گے لیکن انہوںنے پریمئیر میںبھی شرکت نہ کی. کہا جا رہا ہے کہ فیروز خان کی فلم کی کاسٹ یا ٹیم ممبر سے بالکل بھی کوئی ناراضگی نہیں ہے لیکن وہ شاید اس لئے پرموشنز کے ساتھ ساتھ پریمئیر کا حصہ بنے کیونکہ انہیں معولم تھا کہ ان کو انکی سابقہ اہلیہ پر گھریلو تشدد جیسے الزامات کا سامنا ہے اس حوالے سے ان
سے سوالات ہوںگےجنکاجوابوہ دینا نہیں چاہتے. دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فیروز خان کی خود کی فلم تھی معاملہ جو بھی تھا فیروز خان کو کم از کم فلم کی پرموشن ضرور کرنی چاہیے تھی. یاد رہے کہ فیروز خان کو اپنی سابقہ اہلیہ کی طرف گھریلو تشدد کے الزامات کا سامنا ہے یہ وہ الزامات ہیں جن کا ثبوت ان کی سابقہ اہلیہ عدالت کو دے چکی ہے. فیروز خان آج کل کسی بھی نہیں مل رہے شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پرموشنز بھی نہیںکیں.