کتنی مالیت کی پراپرٹی خرید نے پر معلومات دینا لازمی ایف بی آر نے بتا دیا

کتنی مالیت کی پراپرٹی خرید نے پر معلومات دینا لازمی ایف بی آر نے بتا دیا

وفاقی بورڈ برائے ریونیو(ایف بی آر) نے پراپرٹی کی خریدوفروخت کے لیے 20 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ مالیت کی ہر ٹرانزیکشن کی معلومات دینا لازمی قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) اور کاؤنٹر ٹیررازم فنانسنگ (سی ٹی ایف) کے تحت رئیل اسٹیٹ ایجنسٹس کے لیے قواعد و ضوابط جاری کیے گئے ہیں، ان گائیڈ لائن کا مقصد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کو پورا کرنا ہے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور ایجنٹس کو غیرمنقولہ جائیداد کی خریدوفروخت کے لیے ہر 20 لاکھ روپے یا اس سے زائد کی ٹرانزیکشنز کے لیے کرنسی ٹرانزیکش رپورٹ (سی ٹی آر) جمع کرانے کی ضرورت ہو گی۔ تاہم، اس مقصد کے لیے بینکوں کے ذریعے کسی بھی ٹرانزیکشن کو رپورٹ کرنا لازمی نہیں ہو گا۔

ایف بی آر کے مطابق اس اقدام کا مقصد منی لانڈرنگ کی روک تھام اور ایف اے ٹی ایف کی شرائط کو پورا کرنا ہے، کیونکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کیش ٹرانزیکشنز کے ذریعے غیرقانونی طریقے سے کمائی گئی دولت کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔

Comments are closed.