وزیراعظم اور فروغ نسیم میں ناراضی کی باتیں افواہ ہیں،کچھ نہیں ہونے جارہا،عامر خان

0
27

کراچی:وزیراعظم اور فروغ نسیم میں ناراضی کی باتیں افواہ ہیں،کچھ نہیں ہونے جارہا،عمران خان کی حکومت اور اتحادیوں کے درمیان اتفاق ہے ، اپوزیشن کی تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی ،ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے غلط خبروں کے پھیلائے جانے کے بعد کیا ، عامر خان نے کہا ہے کہ فروغ نسیم اچھے وکیل ہیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے۔

107 سالہ نانی کی 87 سالہ نواسی کو ٹافی دینے کی ویڈیو وائرل، لاکھوں دیکھ چکے

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ فروغ نسیم کابینہ کے پہلے اجلاس میں نہیں تھے، وزیراعظم اور فروغ نسیم میں ناراضی کی باتیں افواہ ہیں۔عامر خان نے کہا کہ حکومت کو بہت تحمل مزاجی سے فیصلے کرنا ہوں گے، اداروں کو تصادم سے بچنا ہوگا۔عامر خان نے کہا کہ جس گرانٹ کا کل اجرا کیا گیا وہ کسی نئی اسکیم کے لیے نہیں ہے، یہ اسکیمیں پرانی اور شاہد خاقان کے زمانے کی ہیں۔

قانون فروغ نسیم ایک سابق اورایک موجودہ آرمی چیف کاکیس لڑیں گے

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلدیاتی حکومت کو مضبوط کرنا ہوگا، ہمیں ابھی امید ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کچھ کرے گی۔واضح رہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دے دیا ہے وہ کل بطور وکیل حکومتی موقف عدالت میں پیش کریں گے، فروغ نسیم کل بطور وکیل جنرل باجوہ کا کیس لڑیں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے آرمی چیف، وزارت دفاع اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے اور جواب طلب کیا ہے۔

22- منزلہ عمارت 30-سیکنڈ میں زمیں‌ بوس، ویڈیو وائرل ،2ہزارلوگوں نے نظارہ کیا

Leave a reply