نمل موم میں چھپی ہر بیماری کی شفاء

شہد کی مکھیاں ایک ایسا کیڑا ہے جو انسان کی صحت کے لیے جہاں شہد جیسا انتہائی مفید کھانا بناتی ہیں جس میں ہر بیماری کی شفا ہے وہاں یہ مکھیاں نمل موم بھی بناتی ہیں نمل موم شہد کی مکھیاں پھولوں اور کلیوں سےحاصل کرتی ہیں اور یہ اُن کے پیٹ میں بنتا ہے جسے وہ اپنے شہد کے چھتے اور اُس کے خانوں کو صاف رکھنے کے لیے استعمال کرتی ہیں نمل موم کا استعمال طبی ماہرین کئی صدیوں سے کر رہے ہیں اور جدید ادویات پر ریسرچ کرنے والے روزانہ اس کے نئے فائدے دریافت کرتے ہیں نمل موم کا استعمال کئی طریقے سے کیا جاتا ہےاسے چبا کے کھایا بھی جاتا ہے اور دُودھ میں ڈال کر پیا بھی جاتا ہے اور اس کا استعال اندرونی اور بیرونی زخموں کو بھرنے کے لیے صدیوں سے کیا جا رہا ہے اور نمل موم کے فوڈ سپلیمینٹ بھی بازار میں عام مل جاتے ہیں ایلو پیتھی ادویات میں ڈاکٹرز نمل موم کو کئی طرح کی بیماریوں کے خاتمے کے لیے استعمال کرواتے ہیں خاص طور پر گلے کے غدود کی خرابی کی صورت میں نمل موم انتہائی مفید ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ حلق کی سوزش، جسم کے مختلف اعضا ءکی سوزش کان کے ورم سانس کی نالی کی سوزش پھیپھڑوں کے ورم اور نمونیہ جیسی بیماریوں کے خلاف ایک اکسیر کا درجہ رکھتا ہے اور نمل موم طبیب حضرات اور بہت سی بیماریوں میں استعمال کرتے ہیں جن میں فنگل انفیکشن اور وائرس اور بیکٹریا سے جُڑی بیماریاں شامل ہیں
https://baaghitv.com/shehad-sy-skin-ko-khoobsurat-bnaney-k-behtareen-tareeky/
نمل موم کا ٹینکچر میڈیکل سٹور سے عام مل جاتا ہے اور نمل موم پنسار سے حاصل کرکے گھر میں خود بھی اس کا ٹنکچر تیار کر سکتے ہیں

نمل موم سے ٹنکچر بنانے کا طریقہ:
دو حصے نمل موم کو 9 حصے الکوحل میں ڈال کر کسی جار میں اچھی طرح شیک کریں اور اندھیری جگہ پر رکھ دیں اور ایک سے دو ہفتے روزانہ اس جار کو کم از کم ایک دفعہ ہلا کر اندھیری جگہ پر پڑا رہنے دیں اور مقررہ وقت کے بعد اس کوچھان کر استعمال کریں
ٹنکچر استعمال کرنے کے طریقے:
گلے کے غدود کی خرابی اور سانس کی نالی کی سوزش کے لیے اس ٹنکچر کے چند قطرے سوڈیم کلورائیڈ میں ڈال کر غرارہ کریں اس کے نتائج آپ کو فوراً حاصل ہوں گے اور حیران کر دیں گے

شہد اور کھجور کی طبی خصوصیات


جلد کی خرابی زخم بیرونی پھوڑا اور فنگل انفیکشن کے خاتمے کے لیے اس ٹنکچر کو بطور لوشن استعمال کریں آپ اس کے فائدوں سے حیران ہو جائیں گے

سوڈیم کلورائیڈ 10 حصےاور نمل موم ٹنکچر 1حصہ کپ میں ڈال کر مُنہ کی صفائی اور دانت کی بیماریوں کے لیے کلی کرنا انتہائی مُفید ثابت ہوتا ہے

سانس بند ہونے اور ناک کی سوزش کے لیے اس ٹنکچر کے ایک دو قطرے ناک میں ڈال لیں فوری شفا ملے گی

کان کے ورم اور سوزش کے لیے روئی کو ٹنکچر میں بھگو کر کان میں رکھ لیں یا دو قطرے ٹنکچر کے کان میں ڈال لیں یہ جہاں فوراً درد سے آرام دے گا وہاں چند دفعہ کے استعمال سے یہ کان کے زخم بھر دے گا اور کان کی سوزش کا خاتمہ کردے گا

سانس کی بیماری کی صوارت میں 5 ملی لیٹر سوڈیم کلورائیڈ میں دو قطرے نمل موم ٹنکچر ڈال کر سونگھیں انشااللہ فوری شفا ہوگی

سارے جسم کی درد اور تکلیف کے لیے ایک چمچ دودھ میں 20 قطرے نمل موم ٹنکچر کے ڈال کر کھانے سے آدھا گھنٹا پہلے پی لیں بہت سی بیماریوں میں شفا ملے گی

گیس اور پیٹ کی بیماریوں کے لیے نیم گرم پانی میں 20 قطرے نمل موم ٹنکچر کے ڈال کر کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پینا انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے

اخروٹ میں چُھپے صحت کے راز


اگر آپ نمل موم میں الکوحل شامل کرنا پسند نہ کریں تو ایک چمچ نمل موم ایک کپ زیتون کے تیل میں ڈال کر ہلکی آنچ پر آدھا گھنٹہ پکائیں نمل موم تیل میں پوری طرح حل نہیں ہوگی اس لیے اس تیل کو ململ کے کپڑے میں دو سے تین دفعہ چھان لیں اور اس تیل کا بیرونی استعمال کریں خاص طور پر گلے کے غدود کی خرابی کے لیےگلے کی اس تیل سے ہلکی مالش کریں سانس کی بیماری اور ناک کی سوزش کے لیے انگلی سے تیل کے چند قطرے ناک میں لگائیں اور کان کے ورم کے لیے 2 سے 3 قطرے کان میں ڈال لیں کان کے ورم اور سوزش کے لیے روئی کو ٹنکچر میں بھگو کر کان میں رکھ لیں یا دو قطرے ٹنکچر کے کان میں ڈال لیں یہ جہاں فوراً درد سے آرام دے گا وہاں چند دفعہ کے استعمال سے یہ کان کے زخم بھر دے گا اور کان کی سوزش کا خاتمہ کردے گا
زاق

نمل موم کے ٹنکچر کو استعمال سے پہلے بہتر ہے کہ ایک دفعہ ڈاکٹر سے بھی مشورہ کر لیں اور ایسے افراد جو ڈرائیونگ کرتے ہیں اس کو پینے میں استعمال نہ کریں چھوٹے بچوں کو بھی اس کا استعمال نہ کروائیں کیونکہ اُن کو اس سے الرجی ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اس کے علاوہ حاملہ خواتین بھی اس ٹنکچر کا استعمال نہ کریں

Comments are closed.