تفتیشی نظام کی مضبوطی کیلئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ قائم

فیڈرل پراسیکیوشن سروس ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
0
138
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر تفتیشی نظام کی مضبوطی کیلئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ قائم کردیا گیا-

باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت میں میں بغیر پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ فوجداری کیسز چلائے جا رہے تھے تاہم اسلام آبادہائیکورٹ کے احکامات کےبعد تفتیشی نظام کی مضبوطی کیلئے اسلام آباد پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ قائم کردیا گیا ہے، اور فیڈرل پراسیکیوشن سروس ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے متعلق جسٹس ارباب محمد طاہرنے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، جس میں عدالت نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بغیر پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ فوجداری کیسز چلائے جا رہے تھے، پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ یقینا شہریوں کو حاصل فئیر ٹرائل کے مقاصد پورے کرے گا، پراسیکیوشن ایکٹ میں پراسیکیوٹرز، پولیس، وفاقی ایجنسیز کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے، ایکٹ کے مطابق فیڈرل کرمنل پراسیکیوشن سروس کے فیڈرل پراسیکیوٹر سربراہ ہوں گے ایکٹ سے متعلق فیڈرل پراسیکیوٹر 173 کی رپورٹ کا جائزہ لے سکیں گے، فیڈرل، ایڈیشنل، ڈپٹی، اسسٹنٹ، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جنرلز تعینات ہوں گے۔

امریکی اور چینی صدور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ …

30 اگست کو عدالت کو بتایا گیا بل پاس ہو کر صدر کو بھیجنے کے لیے وزیر اعظم آفس میں موجود ہے ، 25 ستمبر کو وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو غیر ضروری التوا کے بغیر وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کی ، اب عدالت کو بتایا گیا ہے 26 اکتوبر صدر کی منظوری کے بعد 31 اکتوبر کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے –

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

Leave a reply