کٹیہار:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پورے بھارت میں‌پھیل گیا ، کٹیہار میں ہزاروں لوگوں کااحتجاج،اطلاعات کےمطابق کٹیہار ضلع کے پرانپور پرکھنڈ کے دھوم نگر کے وسیع وعریض میدان میں حالیہ پاس کردہ قانون شہریت ترمیمی ایکٹ اور مجوزہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزن اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر کے خلاف پر زور انداز میں مقامی و بیرونی ریاست بہار کے مختلف ضلعوں سے آٸے ہوٸے ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا

کٹیہار کے بہت بڑے عوامی احتجاجی مظاہرے میں مودی اورامیت شاہ،نتیش کمار،جے ڈی یو اور بھارتی جنتا پارٹی کے خلاف بہت زیادہ نعرے بازی کی گئی اور ملک کی اس بد ترین صورتحال کا مودی ،شاہ اور نتیش کمار کو سیدھا ذمہ دار قرار دیااور فوری طورپر اس کالےقانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا

اس بہت بڑے عوامی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین رہنماوں کا کہنا تھاکہ جامعہ ملیہ میں بغیر اجازت کے کیمپس اور لاٸبریری ولیڈیز ہوسٹل میں داخل ہوجانا اور طلبہ پر گولیاں چلادینا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑنا اور سروں پر لاٹھیاں برسانا ایک سازش ہی لگتا ہے،

Shares: