ننکانہ : پی ایف یو کی کال پر سکھر میں صحافی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پربھرپور احتجاج

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹ کی کال پر ننکانہ صاحب میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے صدر فیصل سکندر ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل رائے رضوان کھرل نے بھی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ننکانہ صاحب پریس کلب آصف اقبال شیخ نے کہا کہ جان محمد مہر کا قتل آزادی صحافت پر حملہ کے مترادف ہے حکومت پاکستان اور سندھ حکومت جان محمد مہر کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انہیں قانون کے مطابق سزا دلوائے ورنہ اس احتجاج کا سلسلہ بڑھا دیا جائے گا

اس موقع پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس ںنکانہ صاحب یونٹ کے صدر سمیع اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے قائدین صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کی کال پر آج پاکستان بھر کے صحافی اپنے صحافی بھائی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف کے خلاف سراپا احتجاج ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے

جنرل سیکرٹری ںنکانہ صاحب پریس کلب عرفان رشید بھٹی نے اپنے خطاب میں صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی پرزور مذمت کی اور جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا

اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب فیصل سکندر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو اظہار رائے کی آزادی نہیں دی جاتی جو کہ بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے پاکستان میں صحافیوں کو بہت سے مسائل درپیش ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکھر میں قتل ہونے والے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے

سیکرٹری بار رائے رضوان عمر کھرل نے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا احتجاجی مظاہرے میں ضلع بھر کے صحافیوں کے علاوہ وکلاء نے بھی شرکت کی

Leave a reply