ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل نامہ نگار) قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ایپکا کی ہڑتال ، سویڈن کے خلاف احتجاج
تفصیل کے مطابق قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ایپکا کے زیر اہتمام ملک بھر کی طر ح خیبر پختونخواہ میں بھی تمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال اور سویڈن حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان کیا گیا ہے یہ بات صوبائی صدر ایپکا خیبر پختونخواہ محمد سریر خان نے میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کے دوران کیں انہوں نے کہا کہ سویڈن حکومت کی ایما پر قرآن مجید و فرقان حمید کی بے حرمتی کی گئی ہے جسکی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے جس کے خلاف پوری امت مسلمہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور تمام امت مسلمہ میں سویڈن حکومت کے خلاف مظاہرے ہور ہے ہیں ۔ اس تناظر میں حکومت پاکستان کے وزیر اعظم جناب میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں 7 جولائی 2023 بروز جمعہ کو ملک گیراحتجاج کا اعلان کیا ہے۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) بالخصوص خیبر پختونخواہ کے سرکاری ملازمین میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا )ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو تمام سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے لیے بہتر مراعات کے حصول کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔لہذہ خیبر پختو نخواہ کے صوبائی کابینہ نے 7 جولائی کو خیبر پختو نخواہ کے تمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان اور سویڈن حکومت کے خلاف ضلعی سطح پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔آل پاکستان کلرکس ایسوی ایشن (ایپکا)اس سلسلے میں خیبر پختو نخواہ کے تمام ملازمین سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ اعلان کردہ تاریخ یعنی 7 جولائی 2023 بروز جمعہ کو قلم چھوڑ ہڑتال اور ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہروں میں شرکت یقینی بنائیں۔

Shares: