ٹھٹھہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)پی پی شہید بھٹو کے رہنماء کی گرفتاری پر کارکنوں اور ضلعی عہدیداروں کا پریس کلب گھارو پر شدید نعرہ بازی اور احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنماء عنایت عمرانی کی جھوٹے کیس میں گرفتاری کیخلاف ضلع ٹھٹھہ پی پی شہید بھٹو کے رہنماؤں امیر علی جوکھیو، پیر بخش جوکھیو، شبیر عباسی، گل بقائی بھٹ، صدام بروہی، منصور و دیگر کی قیادت میں پریس کلب گھارو پر شدید نعرہ بازی اور احتجاج کرنے ہوئے مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہماری پرامن جدو جہد سے خوفزدہ ہوکر ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کو جھوٹے الزامات لگا کر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے، پی پی شہید بھٹو کے رہنماء عنایت عمرانی کو حکومتی جماعت کے اشارے پر گرفتار کر کے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے جس پر ہم کسی قیمت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ آئی جی سندھ ایس ایس پی لاڑکانہ ودیگر اعلیٰ اداروں سے عنایت عمرانی پر جھوٹا مقدمہ ختم کر کے فوراً آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

ٹھٹھہ : پی پی شہید بھٹو کے رہنماء کی گرفتاری پر عہدیداروں و کارکنوں کا پریس کلب گھارو کے باہراحتجاج

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی3 سال قبل

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں