مظلوم ، مقتولہ نورمقدم پرظلم کے خلاف 11-اکتوبرکواسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان

0
39

اسلام آباد:مظلوم ، مقتولہ نورمقدم پرظلم کے خلاف 11-اکتوبرکواحتجاجی مظاہرہ ،اطلاعات کے مطابق امان پاکستان ٹرسٹ نے ایک مظاہرے کا اہتمام کیا ہےجس میں نورمقدم کےلیے انصاف اوراس کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کے لیے آواز بلند کی جائے گی

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق یہ پروگرام 11 اکتوبر جمعہ کو سہ پہر 3 بجے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے منعقد ہونے والا ہے۔

تقریب میں سول سوسائٹی کے ممبران سے شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور اس میں امان پاکستان کی چیئرمین فرح عظیم شاہ کی موجودگی بھی شامل ہوگی۔ دیگر اہم سماجی اور سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

ایمان پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر علی نقی نے پریس کو دعوت دی ہے کہ وہ اس پروگرام کو براہ راست کوریج کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مقتول نورمقدم کے والدین نے بدھ کو اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ۔

سول سوسائٹی کے ارکان اور شوبز شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی اور نورمقدم کے قتل کے خلاف نعرے بلند کیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قتل ہونے والی لڑکی کے والد شوکت مقدم جو کہ پاکستان کے سابق سفیر بھی ہیں نے کہا کہ یہ حکومت کے لیے ایک ٹیسٹ کیس تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی جا چکی ہے اور وہ اس معاملے میں انصاف حاصل کر کے دوسروں کی بیٹیوں کو بچانا چاہتےہیں

انہوں نے کہا کہ ان کا مشن پاکستان میں گھروں اور دفاتر کو محفوظ رکھنا ہے اور وہ اس حوالے سے میڈیا اور سول سوسائٹی کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو دینے اور ان کے لیے نور مقدمہ کے حوالے سے ہمدردی کا اظہار کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اس نے ایک امید ظاہر کی کہ وہ یقینی طور پر اس کی بیٹی کو انصاف دلانے میں کامیاب ہوں گے۔

Leave a reply