امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پرپرتشدد مظاہروں نے مودی کے سارے منصوبوں پرپانی پھیردیا،مبشرلقمان
لاہور:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پرپرتشدد مظاہروں نے مودی کے سارے منصوبوں پرپانی پھیردیا،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے ممتاز صحافی ،سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان حسب روایت بھارتی وزیراعظم مودی کی حرکتوں پرگہری نظررکھے ہوئے اورانہوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت پرجومودی اوربھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے اس پرخوبصورت الفاظ میں نہ صرف تجزیہ پیش کیا بلکہ حقائق کھول کرسب کے سامنے رکھ دیئے
باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان کہتے ہیں کہ مودی نے جس طرح ٹرمپ کے دورے کوکامیاب کرنے کے لیے جوکارڈ کھیلنا چاہے تھے وہ ایک ایک کرکے فلاپ ہوتے گئے ،مبشرلقمان نےکہا کہ ٹرمپ کے دورہ کے دوران جس طرح بھارت میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیںاس سے بڑھ کر بھارت کی اور رسوائی کیا ہوسکتی ہے کہ گھرمیں مہمان آئے ہوں اورگھروالے ہی اس کی آمدپر احتجاج کررہے ہوں
مبشرلقمان نے کہا کہ ان پرتشدد مظاہروں میں ایک پولیس والے سمیت 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، حالات قابوسے باہرہوچکے ہیں اورپولیس نے دہلی کے 10 سے زائد علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے ، چاند باغ ، بھجن پورہ ، بھش پوری،گول پوری اورجعفرآباد سمیت کئی علاقوں میں خوف و ہراس ہے ، حتی کہ لوگ تشدد میںاپنے ہلاک ہونے والوں کودفنانے کے لیے جاتے ہیں تو جنازوں پرپتھراو کیے جارہے ہیں ،
مبشرلقمان نے اس موقع پر ایک بہت خوبصورت رپورٹ کا حوالہ بھی جس میں انہوں نے بتایا کہ مظاہرین کہتے ہیںکہ ہم اپنی شہریت کا حق لینے آئے ہیں،ہم لڑنے نہیں آئے ، ہم کسی سے ٹکراو کرنے نہیں آئے ، لیکن اس کے باوجود ہم پرتشدد کیا جارہا ہے .اب ہم نے بھی فیصلہ کیا ہےکہ اب ہم جانیں دے دیںگے لیکن اپنے مطالبے سے واپس نہیں ہٹیں گے، شہریت سے محروم بھارتی کہتے ہیں کہ ہم بھارت کے آئین کو مانتے ہیں ، ہم اپنا حق لے کررہیں گے ،
مبشرلقما ن نے آرایس ایس کے غنڈوں کی بدمعاشیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ 200 خواتین نے شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کیا تو یہ غنڈے ان خواتین پرٹوٹ پڑے ان پرتشدد کیا ان کی بے حرمتی کی ، ان کو مارا پیٹا،
انہوں نے انکشاف کیا کہ اپنا شہریتی حق مانگنے والی خواتین کی ریلی کا جواب ریلی سے دینے کے لیے بی جے پی کے ایک انتہا پسند لیڈرکپل مشرا نے ریلی نکالی ، رات کومظاہرے کیے گئے ، گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے ، جئے شری رام کے نعرے لگائے ، گھوپال رائے نے گورنرسے مل کرپولیس بھیجنے کی درخواست کی اورکہا کہ لوگ خوف زدہ ہیں
ان حالات میں مودی نے سو کروڑ خرچ کرکے ٹرمپ کوخوش رکھنے کی کوشش کی ،لیکن مودی کی ساری کوششوں کا اس وقت دھچکا لگا جب گجرات میں ٹرمپ نے بھارت کی سرزمین پربیٹھ کرپاکستان کی تعریف کردی ، ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں ، مودی کی کوشش سے لائے گئے ایک لاکھ تماشائی خاموش ہوگئے ، اسٹیڈیم سے نکلنا شروع ہوگئے ، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیرکوحل کرنے کے حوالے سے کہہ دیا کہ اس مسئلے کے حل سے خطے میں خوشحالی آئے گی ، امن وامان پیدا ہوگا
مبشرلمقان نے مودی کی لابنگ اورسفارتی مہم پرسے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مودی ٹرمپ کویہ تاثردینا چاہ رہے تھے کہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں بھارتی ووٹ ٹرمپ کے لیے بہت بہتر ثابت ہوسکتے ہیں، ان حالات میں ٹرمپ بھارت کی زبان بولیں گے لیکن مودی کو یہ پتہ نہیں کہ الیکشن سے زیادہ اہم افغانستان سے امریکی فوجوں کی محفوظ واپسی ہے ،
ان حالات میں ٹرمپ نے بڑی محتاط گفتگو کی اورٹرمپ کے لیے افغانستان بہت اہم ہے ، مبشرلقمان نے کڑی سے کڑی ملاتے ہوئے ٹرمپ کے دورے کو بہت اہم قراردیا اورکہا کہ شاہ محمود قریشی بھی یہ کہہ چکے ہیںکہ امریکہ اورپاکستان کے تعلقات اب بہت اچھے ہیں ،بھارت میںپاکستان کی تعریف کرچکے ہیں ، پاکستان سے متلعق ٹریول ایڈوائزری تبدیل ہوچکی ہے، مبشرلقمان نے یہ بھی قبل ازوقت بتا دیا کہ ٹرمپ پاکستان کا دورہ بھی کرنے والے ہیں
مبشرلقمان نے کہا کہ ایک طرف 200 سے زائد دن ہوگئے ہیں کشمیرمیں انسانوں کوقید ہوئے ہوگئے ہیں، بھارت کی طرف سے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پرنظریں اوجھل نہیں رکھی جاسکتی ،بھارتی افواج مظالم ڈھارہی ہیں ،ٹرمپ تین مرتبہ ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیںکہ ان حالات میں وہ ثالثی کردارادا کرپائیں گے ،
ایک طرف بھارت میں شہریت کی آواز بلند کرنے والوں کوگرفتارکیا جارہا ہے اوراسد الدین اویسی جیسی شخصیات بھی گرفتارہوچکی ہیں ،لیکن اس کے باوجود بھارت کےساتھ امریکہ نے 3 ارب ڈالرز کا معاہدہ کرلیا ہے ،یہ معاہدے مودی حکومت کے لیے کتنے اہم ہوںگے ،
انوں نے کہا کہ اس وقت بھارت کی طرف سے کشمیرمیں جومظالم ڈھائے جارہے ہیں ان حالات میںیہ ٹرمپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنا کردار اداکرکے کشمیریوں کوبھارت کے مظالم سے نجات دلائیں