اسلام آباد:مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ، وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ مولانا کا آزادی مارچ شرکاء کے لیے غلامی مارچ بننا شروع ہوگیا ، لوگوں نے جانیں چھڑانا شروع کردی یں دوسری طرف آزادی مارچ کے شرکا کا ڈی چوک کی طرف مارچ کا امکان ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے بلیوایریا میں ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔
بے نام جائیداد کے بعد اب بے نام وزیر، اسد کھوکھرکوپتہ نہیں کہ وہ کیا سے کیا بن گئے
ذرائع کے مطابق شرکا کی پیش قدمی کے پیش نظر انتظامیہ نے تمام علاقوں سے نفری ڈی چوک بلیو ایریا تعینات کرنےکافیصلہ کیا جس کے بعد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، بلیو ایریا اور ڈی چوک کے اطراف رینجرز، ایلیٹ فورس کی مزید نفری بھی تعینات کی جارہی ہے۔وزارتِ داخلہ کے حکام کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچا دی گئیں جبکہ حساس علاقے میں مزید نفری کو بھی طلب کرلیا گیا۔
بنگلہ دیش انڈر16مشکلات کا شکار،دوسری اننگزمیں سکورپورا نہیں ہورہا
یاد رہے کہ گزشتہ روز معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی جانب سے کسی بھی اقدام کی صورت میں حکومت ردعمل دے گی، اگر قانون کے دائرے میں احتجاج ہوا تو کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔