ناروے میں قرآن جلانے کے واقعہ کے خلاف ملک میں‌ پرامن احتجاجی مظاہرے

0
33

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پرناروے میں قرآن جلانے کے واقعہ کے خلاف ملک میں‌ پرامن احتجاجی مظاہرے اتوار کے روز اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کیے گئے۔

میزبانوں کا شہرمکہ 1100 ہوٹل ، خوبصورت عمارتیں‌ دنیا میں‌ سرفہرست قراردیا گیا

پریس کلب اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے مرکزی سیکرٹری امور نوجوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ ناروے میں مقدسات اسلام کی توہین کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے جرم کا بھی یہ ملک مرتکب ہو چکا ہے۔

سندھ حکومت نے خواتین کو "ویمن آن ویل کیپین” چلانے کی تربیت

انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کی آزادی کی آڑ میں کسی کے مذہب کی تضحیک کی ہر گز اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اقلیتوں سمیت تمام طبقات کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرنا ریاست کا اولین فریضہ ہے۔ سیان نامی تنظیم کی تخریبی فکر سے آگاہ ہونے کے باوجود انہیں شرپسندانہ اقدامات کیلئے کھلی چھٹی دے کر ناروے کی حکومت نے پورے دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ اس دل آزاری پر ناروے کی حکومت کو پوری دنیا کے مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔

بھارتی فوجی "کتے”ریٹائر،سرٹیفکیٹ دیئے گئے،افسران کتوں کی عزت پربے عزت…

Leave a reply