شدیدسردی ہے،بےگھرغریب افرادکوپناہ گاہوں میں لائیں،اچھاکھانادیں،صحت کاخیال رکھیں‌، عمران خان

0
46

اسلام آباد:شدید سردی ہے،بےگھرغریب افرادکوپناہ گاہوں میں لائیں،اچھاکھانا دیں اورصحت کا خیال رکھیں‌،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے، پنجاب، کے پی کے وزرائے اعلیٰ اس بات کو یقینی بنائیں۔

 

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ شدید سردی میں جو افراد پناہ گاہوں میں نہیں انتظامیہ ان کو کھانا،عارضی پناہ گاہیں بھی فراہم کر ے ۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کوہدایت کی ہےکہ وہ غریب افراد کوتلاش کریں،ان کوپناہ گاہوں میں لائیں ،اچھا کھانا دیں اوریہ بھی ہدایت کی ہےکہ اچھے ڈاکٹرزکے ذریعے ان کی صحت خیال بھی رکھیں‌

 

 

 

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت ملک میں بہت شدید سردی ہے اورکمزور،غریب اوربے سہارا لوگوں کو آسرا دیں یہ ریاست کی ذمہ داری ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ بذات خود ان پناہ گاہوں کو چیک کریں گے

 

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ سال 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے گئے۔اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم کیے گئےبعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پربھی عارضی خیمے لگا دیئے گئے تھے۔

 

 

 

اس کے علا وہ وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں بھی گزشتہ سال غریبوں کے لئے شیلٹرہوم کاافتتاح کیا تھا، ان شیلٹرہوم میں 150 سے 200 مسافر رات گزار تے ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شیلٹر ہوم منصوبے کو ایک سال مکمل ہوگیا، منصوبے کو ملک بھرمیں زبردست پذیرائی ملی، لاکھوں افراد منصوبے سے مستفید ہوئے۔کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے والے افراد کومحفوظ پناہ گاہ ملی، بھوکے پیٹ سونے والے مستحق افراد کو 2 وقت کا کھانا دیا گیا۔

Leave a reply