عوام کو ایک پر امن ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ،ڈی پی او بنوں کا خطاب

بنوں میں ڈی پی او بنوں وسیم ریاض خان کا تھانہ آتمانزئی کا دورہ،وزیر سب ڈویژن کے عوام کو سروسز کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے- پولیس جامع حکمت عملی بناکر جرائم کی روک تھام یقینی بنائیں وزیر سب ڈویژن کے نئے زیر تعمیر تھانوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائینگی-

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں وسیم ریاض خان نے وزیر سب ڈویژن کے اتمانزئی تھانے کے دورہ کے موقع پر پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر نئے تھانوں کے قیام بنیادی مقصد عوام الناس کے جان و مال کی تحفظ اور شہریوں کو سروسز کی فراہمی ہے -جس کیلئے ان تھانوں میں قابل ترین افسران تعینات کئے گئے ہیں تاکہ وہ یہاں کے عوام کو بہترین سروسز دے سکیںگے-

انہوں نے کہا کہ علاقے سے جرائم کے خاتمے کیلئے ایک منظم حکمت عملی کے ساتھ اگے جائینگے پولیس افسران علاقے کے مسائل کے حل اور جرائم کی روک تھام کیلئے حکمت عملی بنائیں گے- یہاں کے لوگوں کیساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں ان کے مسائل کے حل اور جان و مال کی تحفظ کا احساس دلائیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیاں فاصلے کم ہوں-

انہوں نے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان جس طرح جوان مردی سے ان علاقوں میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں انشاء اللہ ان علاقوں میں بہت جلد ان کوششوں کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے-

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح یہی ہے کہ عوام کو ایک پر امن ماحول فراہم کریں جس کیلئے اپنی تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے – اس موقع پر ڈی پی او وسیم ریاض نے پولیس اور ملازمین کے مسائل دریافت کیئے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیئے اس دوران ایس ایچ او تھانہ آتمانزئی جج علی شاہ، ایس ایچ او تھانہ احمد زئی آصف ذادہ خان، انچارج میزائل رمین اللہ خان، انچارج سیدگی حکمت اللہ خان،انچارج ٹی ڈی پی کیمپ رضوان اللہ اور او ایس آئی سب ڈویژن وزیر مشاہد ودود بھی موجود تھے-

Comments are closed.