ڈاکٹرزمیں خدمت انسانیت کا جذبہ سرشارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیر صحت پنجاب

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا22واں سینڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کارجحان بڑھانے پرخاص توجہ دی جارہی ہے
 طبی درسگاہوں سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات طب کی دنیامیں پاکستان سمیت پوری دنیامیں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق  وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا22واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا،جس میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ فنانس توصیف،ڈاکٹرحسین جعفری،ڈاکٹراطہر،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام ودیگرسینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔

سینڈیکیٹ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔رجسٹرارنے صوبائی وزیر صحت کو سینڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔سینڈیکیٹ اجلاس میں میڈیکل طالبات کو قرآن پاک کے ترجمہ کی باقاعدہ تعلیم دینے کی منظوری دے دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین نے میڈیکل طالبات کو خدمت انسانیت کی آیات کی لازمی تعلیم دینے پر زوردیا۔سینڈیکیٹ اجلاس میں فیکلٹی،پی جی آرزاور پی جی آرزورکشاپس کیلئے ریسرچ پرپوزلزکی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں گائنی سپیشلیٹی کیلئے کنٹرولرامتحانات اور سینئررجسٹرارزکے چناؤ کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی مختلف اسامیوں پر کنٹریکٹ بھرتی کی منظوری کے علاوہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک نرسنگ کالج کی اپ گریڈیشن اور تزئین وآرائش کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں انسٹی ٹیوشنل ریفارمز اینڈ کورڈینیشن کیلئے اگلے چھ ماہ کیلئے کنسلٹنٹ رکھنے کی منظوری اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کیلئے لیگل کنسلٹنٹ رکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں ایم ایس،ایم ڈی،ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ورکشاپس کی رجسٹریشن فیس کی منظوری دی گئی اور سال2020-21کیلئے اے سی،ریفریجریٹرز اور واٹرکولرزکی مینٹیننس اور مرمت کی بھی منظوری دی گئی۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کارجحان بڑھانے پرخاص توجہ دی جارہی ہے۔یونیورسٹیزکا بنیادی مقصدہی ریسرچ ورک کرناہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات طب کی دنیامیں پاکستان سمیت پوری دنیامیں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرزمیں خدمت انسانیت کا جذبہ سرشارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکٹرزکی ریکارڈ بھرتی کی ہے۔

Comments are closed.