باغی ٹی وی ، سجاول (نامہ نگاریاسر علی پٹھان) سیکریٹری پٹرولیم میرین ڈویلپمنٹ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو نے کہا ہے کہ عوام کو صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے چیئرمین پیٹرولیم میرین ڈویلپمنٹ کمیٹی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے پیٹرولیم میرین فنڈز کے تحت بنیادی مرکز صحت سید قادر ڈنو شاہ شیرازی کے لیے خریدی گئی ایمبولینس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احمد علی پلیجو اور ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی سید غلام حیدر شاہ کے حوالے کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سجاول کی جانب سے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ یہاں کے لوگ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکیں۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








