ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)گورنمنٹ پرائمری سکول لاڈووانہ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرعاصم شریف گجر تھے، تقریب کی صدارت سکول کے پرنسپل رائے صدام مہندی اور باقی تمام سٹاف نے کی,
تقریب میں معروف سماجی کارکن رائے اللہ توکل ،رائے نثار کھرل ،رائے محمد منشاء کھرل، رائے رستم کھرل، رائے ناصر کھرل، رائے زمان سرور کھرل، رائے فیصل کھرل، رائے رمیض حسن کھرل ،حاجی ذاکر حسین امام مسجد لاڈوآنہ، رائے عثمان مہندی کھرل، رائے شعبان مہندی کھرل ،رائے فوجی کرامت کھرل ،رائے طاہر کھرل، رائے شہزاد کھرل، رائے عثمان کھرل، رائے امانت کھرل، رائے آصف کھرل، رائے جگدے کھرل، رضوان قریشی ،فقیر حسین اور قیوم اکبر دیرتھ اور والدین طلباء نے شرکت کی,
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ مختلف کلاسز میں پوزیشن حاصل کرنے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءمیں انعامات تقسیم کیے گئے
انعامات حاصل کرنے والے طلبا؛فرقان ‘بسمہ قیوم ؛عطیبہ اشرف ؛رخسار ‘زینت امداد’ شہروز قیصر ‘ فدا حسین’ فہد حسین’ ایمان عمران’ محمد ساجد ‘عائشہ خالد’ زینب مہوش شاہد زینب عثمان ناصر ابوبکر عزت علی حسنین انتظار علی ارشد عارش فاطمہ ہیں
جبکہ سکول کے پرنسپل رائے صدام مہندی نے کہا کہ تعلیمی میدان میں بہتری کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا, سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کی غیر نصابی سرگرمیوں میں کارکردگی قابل تعریف ہے جس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے جبکہ مقررین نے پرنسپل رائے صدام مہندی کی محنت کو سراہا








