محکمہ ایجوکیشن کا انقلابی قدم ، اساتذہ کے لیے آسانیاں ، کیسے ؟ جانیئے اس رپورٹ میں

0
82

لاہور : پاکستان نے محکمہ تعلیم کو جدید سائنسی سہولیات سے مزین کردیا ، نیا دور نئی ایجادات اور جدید ترین سہولیات اب تعلیمی کلچر بنتے جارہاہے . تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کا ایک اور انقلابی قدم، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی ریٹائرمنٹ، ٹرانسفر پوسٹنگ، سینارٹی، ٹریننگز، پروموشن اور چھٹیوں کی درخواستیں پر عملدرآمد کے لیے آن لائن سسٹم بنا دیا گیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہو ا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کیا ہے، آن لائن سسٹم بنانے کا مقصد ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی ریٹائرمنٹ، ٹرانسفر پوسٹنگ، سینارٹی، ٹریننگز، پروموشن اور چھٹیوں کی درخواستوں پر آن لائن عملدرآمد کرنا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کا ڈیٹا نئے سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کیلئے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

دوسری طرف محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے ہدایات جاری کردی ہیں کہ تمام ٹیچرز کو اپنا ڈیٹا 10 اگست تک جبکہ نان ٹیچنگ سٹاف کا ڈیٹا سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز اپ لوڈ کرینگے۔ اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز کے ریکارڈ کو اے ای اوز 25 اگست تک کراس چیک کرنے کے پابند ہونگے جبکہ سی ای اوز، ڈیٹا کو 31 اگست تک ری چیک کرنے کے پابند ہونگے۔

Leave a reply