پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے باقی ماندہ آٹھ میچز ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ موجودہ ملکی حالات، خاص طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق، ایل او سی پر صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے، بھارت کی جانب سے 78 ڈرونز کی دراندازی اور میزائل حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث میچز کا جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ترجمان نے بتایا کہ میچز کی منسوخی وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کی گئی، کیونکہ موجودہ حالات میں قوم کی توجہ اور جذبات افواجِ پاکستان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
پی سی بی نے تمام شہداء کے لواحقین اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ہماری خوشی کا ذریعہ ضرور ہے، لیکن ملک کی خودمختاری ہماری پہلی ترجیح ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کرکٹ کو باوقار انداز میں وقتی طور پر روکا جانا ناگزیر تھا۔ پی سی بی غیر ملکی کھلاڑیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے خدشات کو بھی مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے اور ان کے ذہنی سکون کو اہمیت دیتا ہے۔
آخر میں پی سی بی نے تمام فرنچائزز، شراکت داروں، کھلاڑیوں اور اسپانسرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
جنگی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے لیے خصوصی ٹرینیں مختص
لیپا میڈیکل سینٹر پر بھارتی بمباری، شہری زیرِ زمین بنکرز میں منتقل
بھارتی میڈیا صحافت کے بجائے کارٹون نیٹ ورک لگتا ہے، شاہد آفریدی
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے،خواجہ آصف