پی ایس ایل 6 جو آج جیتا وہ فائنل کھیلے گا
باغی ٹی وی : پی ایس ایل 6 میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز مزید جگہ بنانے میں ناکام رہی اور گھر کو چلی گی ، آج کا واحد اور اہم میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گا، جوجیتے گی وہ ملتان سلطانز کے خلاف فائنل میں مدمقابل ہو گی۔
شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کرکٹ سپر ہٹ، پی ایس ایل دوسرے الیمینٹر میں آج پشاور زلمی اور دو بار کی چیمپئن رہنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا دنگل ہو گا، میچ رات 9 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے پاس آخری موقع ہے جو جتی وہی فائنل میں پہنچے گی .
خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے کوالیفائر راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی ہے . ملتان سلطان پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے .
اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوالیفائر میں شکست، ملتان سلطانز پہلی بار فائنل میں ملتان سلطانز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایونٹ کی ٹاپ ٹیم اسلام آباد 31 رنز پہلے ہی ہمت ہار گئی۔