پی ایس ایل 6 کیلئے مزید کچھ گھنٹے کا اور انتظار،شائقین بے قرار، نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے شائقین کیلئے کھول دیےگئے۔شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اسٹیڈیم آنےوالوں کو کورونا ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی، ماسک لگانا لازم ہوگا، فاصلے کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے شائقین کو میچ ٹکٹ اور اصل قومی شناختی کارڈ لانا ہوگا۔ریکارڈ شدہ افتتاحی تقریب میں ستارے جگمگائیں گے ، پی ایس ایل 6 کا پہلا ٹاکرا کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شام 7 بجے ہو گا۔

Shares: