پی ایس ایل 6 کا تاج اپنے سر کون سجائے ، فیصلہ کن میچ آج
باغی ٹی وی : پی ایس ایل 6 اپنے منطقی انجام تک پپہنچنے جارہا ، پی ایس ایل6 کا فائنل اور فیصلہ کن معرکہ آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو چت کرنے کے لیے تیار ہیں جبکہ کپتان بھی ٹرافی اٹھانے کے لیے تیاری کرچکے ہیں
اس سے پہلے باہم مقابلوں میں ملتان سلطانز پشاور زلم ی سے آگے ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طورپرآٹھ میچز کھیلے گئے،جن میں سے پانچ میں ملتان سلطانز جیت چکا ہے .
پی ایس ایل سیزن 6 میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی دو بار آمنے سامنے آئی ، ایک میں سلطانز جیتے تو دوسرے میں زلمی نے فتحسمیٹی ،ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔