ابوظہبی : پی ایس ایل 6: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی۔
ابوظبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے 28ویں میچ میں قلندرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کی پہلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے اہم وکٹ حاصل کرتے ہوئے گزشتہ میچ کے ہیرو شان مسعود کوپویلین واپس بھیج دیا
It’s 🔛#MatchDikhao l #HBLPSL6 #MSvLQ pic.twitter.com/JHxCeISQP4
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 18, 2021
کپتان محمد رضوان اور صہیب مقصود نے اسکور 45 رنز تک پہنچا دیا لیکن وکٹ کیپر بلے باز اس میچ میں بھی کچھ بجھے بجھے نظر آئے اور پانچویں اوور کی آخری گیند پر حارث رؤف کی وکٹ بن گئے۔
ویسٹ انڈین بلے باز جانسن چارلس نے 10 رنز کی اننگز کھیلی لیکن راشد خان کے آگے ان کی ایک نہ چلی اور وہ وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آؤٹ قرار دیے گئے۔
This Lahore attack is just too deadly! Multan lose their third. #HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvLQ l @rashidkhan_19 pic.twitter.com/OMeYZ7z4UQ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 18, 2021
60 رنز پر تین اہم وکٹیں گرنے کے بعد صہیب مقصود کا ساتھ دینے رائلی روسو آئے اور دونوں نے 63 رنز ی شراکت قائم کی، روسو 5 چوکوں سے مزین 29رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔
صہیب مقصود نے نصف سنچری اسکور کی اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ سلطانز بڑے مجموعے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن اس مرحلے پر شاہین شاہ آفریدی اور جیمز فالکنر کے عمدہ اسپیل نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔
صہیب مقصود 60 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد اسکور 141 تک پہنچتے پہنچتے سلطانز مزید تین وکٹیں گنوا چکے تھے۔ اس موقع پر ٹیم کا 150 رنز کرنا بھی محال نظر آتا تھا البتہ خطرناک عزائم کے ساتھ میدان میں اترنے والے سہیل تنویر نے ایک ہی اوور میں اسکور کارڈ کو بدل کر رکھ دیا۔
سہیل تنویر نے حارث رؤف کی جانب سے کرائے گئے اننگز کے آخری اوور میں 24 رنز بنائے جس کی بدولت سلطانز 169 رنز کا مجموعہ تسکیل دینے میں کامیاب رہے، سہیل تنویر نے 29رنز کی اننگز کھیلی۔
Just admire the aesthetic.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvLQ pic.twitter.com/YUlpPi6I0J
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 18, 2021
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین اور جیمز فالکنر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کی تیسرے اور ملتان سلطانز کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ لاہور قلندرز: سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمزفالکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔ ملتان سلطانز: محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلیسنگ مزربانی، شاہنواز دھانی، عمران خان اور عمران طاہر۔








