32ممالک کے 425کھلاڑیوں کے ساتھ پی ایس ایل 7کی ڈرافٹنگ ہوگئی

0
41

لاہور:32ممالک کے 425کھلاڑیوں کے ساتھ پی ایس ایل 7کی ڈرافٹنگ ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سجنے کو تیارہے ، لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 7)کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب جاری ہے جس میں 32 ممالک کے 425کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جائیے گی جبکہ میگا ایونٹ27 جنوری سے شروع ہوگا اور مجموعی طورپر34میچز کھیلے جائیںگے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ پی ایس ایل ڈرافٹنگ پالیسی کے تحت ہر فرنچائز کو آخری ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ 8 کرکٹرز برقرار رکھنے کی اجازت تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ،کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے 8 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7،7کھلاڑی برقرار رکھے ۔ہر فرنچائز کو 18رکنی سکواڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز کے تین تین کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہے۔

ٹیموں کو سلور میں 5، ایمرجنگ میں 2 اور سپلیمنٹری کیٹیگری کے 2 پلیئرز شامل کرنا ہیں،ڈرافٹنگ کا مرحلے میں 32ملکوں سے مجموعی طور پر 425 کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔ فرنچائزز اپنی مرضی کے کرکٹرز کا انتخاب کرتے ہوئے سکواڈز کو پورا کریں گے ۔

پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کا تعلق بہت اہم ہے ،لیڈرشپ بہتر ہو تو تمام چیزیں بہتر سمت میں جاتی ہیں جبکہ بورڈ اور مالکان کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے ۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنائیں ،تمام فرنچائز اور سپانسرز کا تعاون اہم ہے اس لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سٹریٹجک پارٹنرشپ کرنے جارہے ہیں ،جب تک آپ کی پچز نہیں ہونگی تو بین الاقوامی کرکٹ میں مشکلات ہونگی ،جتنی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ دیکھی اس میں پچز کا معیار بہتر نہیں تھا، اگر پچ اچھی نہیں ہوگی تو آپ کا پراڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا ۔

رمیز راجہ نے کہا کہ اگلے ایک ماہ میں 30ہائبرڈ پچز بنائیں گے ،دو ڈراپ ان پچز بنانے جارہے ہیں اور ان دو ڈراپ ان پچز پر 37 کروڑ کی لاگت آئے گی۔

پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کی ڈرافٹنگ کچھ اس طرح کی گئی ہے

پلاٹینم کیٹگری

اس کیٹگری کے ساتھ تقریب کے دوران پلاٹینیم کیٹگری کے لئے لاہور قلندرز نے فخر زمان ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو،کراچی کنگز نے کرس جارڈن اور ملتان سلطانز نے آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ کو وائلڈ کارڈ سے منتخب کرلیا ہے۔کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے جیسن روئے اورپشاور زلمی نے افغانستان کے اوپنر حضرت اللہ ززئی کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے منتخب کرلیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹگری

پاکستان سپر لیگ 7 کی ڈرافٹنگ تقریب کی ڈائمنڈ کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مرچنٹ ڈی لینگ، ملتان سلطانز نے ڈوین سمتھ ،کراچی کنگز نے لوئس گریگری کو شامل کرلیا ہے۔

سلور کیٹگری

ڈرافٹنگ تقریب میں سلور کیٹگری میں پشاور زلمی نے سلمان ارشاد ، ملتان سلطانز نے رومان رئیس ، کراچی کنگز نے عمید آصف، ملتان سلطانز نے آصف آفریدی ، پشاور زلمی نے کامران اکمل ، کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے خرم شہزاد،پشاور زلمی نے ثمین گل کراچی کنگز نے محمد عمران جونئیر کوشامل کیا گیا ہے

سلوری کیٹگری میں‌ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوین الحق ،ملتان سلطانز نے رومین پال پشاور زلمی نے ارشد اقبال ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر،کراچی کنگز نے روحیل نذیر اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹگری میں سہیل تنویر کو شامل کرلیا۔

Leave a reply